پشاور (بیوروچیف) خیبرپختونخوا اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا،اجلاس اب بدھ سترہ جون کو طلب کیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے حاصل اختیارات کے تحت آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا ہے۔ عید سے پہلے اسمبلی اجلاس یکم جون دو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا ۔اس سے پہلے 8جون پھر 15جون اور اب 17جون تک ملتوی کیا گیا ہے،خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے 17 جون کے اجلاس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔




