گاڑیوں میں لگائی جانیوالی تیز روشنی والی لائٹس شہریوں کیلئے وبال جان بن گئیں

چنیوٹ(نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں گاڑیوں پر لگائی جانے والی غیر معیاری اور انتہائی تیز روشنی والی سفید لائٹس( HIDاور LED ) شہریوں کے لیے وبالِ جان بن گئی ہیں۔ رات کے وقت سڑکوں پر سفر کے دوران ان چمک دار لائٹس کی تیز شعاعیں سامنے سے آنے والے ڈرائیوروں اور راہگیروں کی آنکھوں کو شدید متاثر کرتی ہیں، جسکے باعث حادثات کے امکانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔شہریوں نے بتایا کہ یہ ممنوعہ لائٹس اس قدر تیز ہوتی ہیں کہ اچانک آنکھیں چندھیا جاتی ہیں اور چند لمحوں تک کچھ دکھائی نہیں دیتا، ایسے میں گاڑی کا کنٹرول برقرار رکھنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔ شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو مستقبل میں کسی بڑے سانحے کا خدشہ ہے۔عوامی حلقوں نے ٹریفک پولیس چنیوٹ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر سفر سب کا حق ہے، لہذا ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کراتے ہوئے ممنوعہ، غیر معیاری اور بے جا تیز لائٹس لگانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائیشہریوں کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی مالکان بھی انسانی جان کا احترام کریں، سڑک پر چلنے والا ہر شخص اپنی جان کی قدر رکھتا ہے، اس لیے دوسروں کی پریشانی اور خطرے کو نظرانداز کرنا نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ ناقابلِ معافی لاپرواہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں