1

گاڑیوں کے فینسی نمبرز کی نیلامی،رجسٹریشن شروع

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں گاڑیوں کے فینسی نمبرز کی نیلامی کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہری ای-آکشن موبائل ایپلیکیشن اور ویب پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی پسند کا نمبر حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 2 مارچ مقرر کی گئی ہے۔پنجاب ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے تعاون سے ڈیجیٹل ای-آکشن سسٹم متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے موٹر سائیکلوں، موٹر کاروں اور کمرشل گاڑیوں کے فینسی نمبرز کی آن لائن بولی دی جا سکے گی۔چیئرمین PITB فیصل یوسف کا کہنا ہے کہ اس جدید نظام سے روایتی نیلامی کے عمل کو ٹیکنالوجی پر مبنی شفاف اور تیز تر نظام میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام شہریوں کو آسان اور شفاف سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔محکمہ کے مطابق کامیاب بولی دہندگان کی تفصیلات بھی ای-آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر دستیاب ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں