گاڑی’ موٹرسائیکل مالکان کیلئے ایکسائز کی بڑی سہولت

لاہور (بیوروچیف) گاڑیوں، موٹر سائیکل سمیت سواری رکھنے والے شہریوں کو محکمہ ایکسائز نے بڑی سہولت دیتے ہوئے یکم ستمبر سے رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس بغیر درخواست مالکان کے نام پر منتقل کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز نے پہلے نمبر منتقل کرنے کیلئے درخواست دینے کی ہدایت کی تھی تاہم دو کروڑ 36 لاکھ سے زائد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس مالکان کے نام پر منتقل کر دی گئیں جس کی تصدیق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے کر دی ہے ۔موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر شناختی کارڈ پر مالک کے نام پر منتقل کی گئیں، پنجاب میں 2 کروڑ کے قریب موٹر سائیکل نمبرز مالکان کو منتقل کئے گئے ، اکیس لاکھ 85 ہزار سے زائد گاڑیوں کے نمبرز منتقل کیے گئے ، 6 لاکھ سے زائد رکشہ، 2 لاکھ سے زائد پک اپ، ایک لاکھ ٹرکوں کے نمبر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔5 لاکھ سے زائد ٹریکٹر،ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد ڈیلیوری وین ، ایک لاکھ سے زائد بسیں،51 ہزارمنی بسوں کی نمبر پلیٹس بھی مالکان کے نام پر منتقل کر دی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں