گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے پی پی 98کے آزاد امیدوار اجمل چیمہ ساتھیوں سمیت زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ 192 رب رسول نگر کے قریب دوران کمپیئن گاڑی کا ٹائر بریسٹ ہونے سے حلقہ پی پی98 کے آزاد امیدوار محمد اجمل چیمہ ساتھیوں سمیت بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں فیصل آباد کے ایک نجی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چک جھمرہ کے حلقہ پی پی 98 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے امیدوار محمد اجمل چیمہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علاقہ میں کمپیئن کر رہے تھے جب وہ 192 رب رسول نگر کے قریب پہنچے تو ٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی اس میں سوار امیدوار محمد اجمل چیمہ ان کے قریبی ساتھی غلام کبریا’ محمد ارشد شاہ بری طرح زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے فیصل آباد میں سمن آباد کے قریب نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ محمد اجمل چیمہ کے کندھے کی ہڈی فریکچر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں