19

گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

ماموں کانجن(نامہ نگار) ہنڈائی ڈالے کی موٹرسائیکل کو ٹکر جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوارشخص جاں بحق’ساتھی شدیدزخمی’ عینی شاہدین کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ 496 گ ب ظفر چوک روڈ کے قریب تیز رفتار نامعلوم ہنڈائی ڈالے نے موٹرسائیکل پرسوار دو افراد کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار شخص محمد شریف ولد بوٹا سکنہ 359گ ب گوجرہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ عبدالعزیز ولد یوسف سکنہ 496گ ب شدید زخمی ہوگیا، ڈرائیور ہنڈائی ڈالہ سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی اور زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا اور نامعلوم ہنڈائی ڈالے کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں