2

گرانفروشوں پر قابو پانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو اشیائے خرد و نوش کی سرکاری قیمت پر فراہمی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہے ۔اس ضمن میں مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے صبح سویرے سبزی منڈی میں بولی کے عمل کی نگرانی کی اور اپنی موجودگی میں بولی کروائی۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اشیائے خرد و نوش کی سرکاری قیمت پر دستیابی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ منڈی سے لے کر صارف تک تمام عمل کی نگرانی کی جا رہی ہے انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف پنجاب قیمت ایپ یا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں شکایت درج کروائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں