گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،251دکانیں سیل،81افراد گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مہنگائی مافیا کیخلاف سخت کریک ڈاون جاری رکھا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف بازاروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12,482انسپکشنز کیں۔ ان کارر و ا ئیو ں میں گرانفروشی پر 177,000روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 251دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ 81 ا فراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3,936انسپکشنز کے دوران 21,500روپے جرمانہ، 78دکانیں سیل جبکہ 71 افراد گرفتار کیے گئے۔ تحصیل گوجرہ میں 3,630 انسپکشنز، 45,500روپے جرمانہ، 58دکانیں سیل اور 10گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ تحصیل کمالیہ میں 2,567انسپکشنز، 65,000 روپے جرمانہ، 52 دکانیں سیل کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں