گردن توڑ بخار کی ویکسئین کا معاملہ حل کرنیکی یقین دہانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب میں عمرہ کے حصول کی خاطر گردن توڑ بخار کی ویکسین کی عدم دستیابی کا معاملہ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ڈاکٹر عاصم روف سے ٹیلی فونک رابطہ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور ڈاکٹر عاصم راف کے درمیان پنجاب میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال۔پنجاب میں عمرہ کیلئے جانے والے افراد کی سہولت کی خاطر گردن توڑ بخار کی ویکسین کا مسئلہ آئندہ دو روز میں حل کر لیا جائے گا۔اس حوالہ سے سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان اور ڈاکٹر مختار بارتھ سے مکمل کوآرڈینیشن میں ہیں۔آئندہ دو دنوں میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی سپلائی چین بحال ہو جائے گی۔گردن توڑ بخار کی ویکسین کا وافر سٹاک اس وقت پنجاب کی مارکیٹس میں دستیاب ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی عوام کی سہولت کیلئے ذاتی کاوش پر ڈاکٹر عاصم راف اور ڈاکٹر مختار بارتھ کے شکر گزار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں