جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ کی سب سے بڑی معروف سماجی و فلاحی تنظیم تحریک خدمت انسانی نے گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے ڈائیلسز کے لئے تحریک خدمت انسانی ہسپتال میں 1کروڑ سے زائد کی لاگت کے بڑے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔تحریک خدمت انسانی کے صدر زاہد الحسن خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ادارہ نے مخیر حضرات کے تعاون سے خدمت انسانی ہسپتال میں چار ڈائیلسز مشینیں لگانے کے بڑے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل گردوں کے ڈائیلسز کی سہولت صرف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں میسر ہے جہاں مریضوں کا اتنا رش ہوتا ہے کہ مریضوں کو کئی کئی دن انتظار کرنا پڑتا ہے پھر کہیں جاکر انکی باری آتی ہے۔مریضوں کی اس مشکل کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ہسپتال میں چار ڈائیلسز مشینیں نصب کرنیکا فیصلہ کیا۔زاہدالحسن خان نے کہاکہ خدمت انسانی ہسپتال میں ڈائیلسز مشینیں لگنے سے گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو سستے اور معیاری علاج کی سہولت میسر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کہ یہ سب مخیر حضرات کے مالی تعاون سے ہی ممکن ہو سکا ہے جس پر وہ اور ان کے ساتھی انکے شکر گزار ہیں اور ان کیلئے دعا گو ہیں۔
29