گرمی کا ستایا نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گرمی کا ستایا نوجوان نہر میں ڈوب گیا، نہر سے نامعلوم نعش برآمد، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی، بتایا جاتا ہے صداقت مل کا ورکر ابو بکر گذشتہ روز لڑائی جھگڑے کے دوران مارے جانیوالے ساتھی عبدالرزاق کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد واپس جا رہا تھا کہ شدید گرمی کے ستانے پر اس نے گٹ والا نہر میں نہانے کیلئے چھلانگ لگائی اور غوطہ آنے پر باہر نہ آیا ، ساتھیوں نے تلاش کرتے ہوئے ریسکیو کو اطلاع کی تو کچھ دیر بعد نعش باہر آئی تو اس کے سر پر چوٹ لگنے سے ابو بکر زندگی کی بازی ہار گیا۔ جبکہ روشن والا کے علاقہ بائی پاس کے قریب 50سالہ نامعلوم شخص کی نعش قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں