گرمی کی شدت میں اضافہ،موسمی امراض میں اضافہ ہونے لگا

سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا اور گردونو اح میں گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے تمام شہریوں کو دن 11بجے شام 5بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے اجتناب کرنے کیلئے کہا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیساتھ ساتھ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنیکی ضرورت پر زور دیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا دوسری طرف گندم کی کٹائی کے پیش نظر دمہ کے مریضوں کیلئے ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دینے کی ہدایت جاری کی ہے کیونکہ گردوغبار اور مکھیوں کی بہتات کے باعث مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں جس سے لوگوں کیلئے مشکلات بڑھتی ہیں ماہر امراض بچگان ڈاکٹر نعمان خالد قریشی (العباس ہسپتال) نے کہا ہے کہ اس وقت گرمی کی شدت بڑھتی جارہی ہے اور اس میں بچوں کو نمکول کا استعمال زیادہ سے زیادہ کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں