فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گرین الیکٹرک بس سے اترتے ڈاکو حسینہ مسافر خاتون کی طلائی بالیاں نوچ کر فرار ہو گئی، مضروبہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ محلہ علی پورہ کی رہائشی نرگس پروین نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ گرین الیکٹرک بس میں سفر کر رہی تھی جب وہ ڈی ٹائپ کالونی پل کوریاں کے قریب بس سے اترنے لگی تو اسی دوران نامعلوم خاتون تیزی سے اترتے ہوئے اس کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گئی جس کی وجہ سے اس کے کان بری طرح زخمی ہو گئے، متاثرہ خاتون نے ایس ایچ او تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کو درخواست گزارتے ہوئے کہا ہے کہ بس کے اندر سی سی ٹی وی کیمرہ بھی لگے ہوئے ہیں، کیمروں کی مدد سے خاتون کو ٹریس کر کے بالیاں برآمد کروائی جائیں۔




