گلزار کالونی میں جعلی چائے پتی تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غلام محمد آباد کے علاقہ گلزار کالونی میں کامیاب چھاپہ مار کر جعلی چائے پتی تیار کرنیوالا یونٹ پکڑلیا،200کلو سے زائد کھلی اور100کلو گرام مختلف برانڈ کے چائے پیکٹ دیگر سامان قبضہ میں لے کر مالک کو حراست میں لے کر حوالہ پولیس کر دیا’ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی رائو اسد علی کو اطلاع ملی تھی کہ گلزار کالونی میں احمد وغیرہ نے جعلی پتی تیار کرنے کا یونٹ لگا رکھا ہے اور جعلی پتی مختلف کمپنیوں کے ڈبوں میںپیکنگ کر کے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مذکورہ یونٹ پر چھاپہ مار کر 200کلو گرام کھلی چائے پتی،200کلو گرام کے پیکٹ ،کیمیکلز ، مشینری اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر یونٹ کوسیل کر دیا اور پکڑے جانے والے مالک کو حوالہ پولیس کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں