2

گلستان کالونی میں گٹر کا ٹوٹا ڈھکن لوگوں کیلئے خطرہ بن گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گلستان کالونی رانا چوک کی گلی نمبر9 میں گٹر کا ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے علاقے کے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے’ علاقے کے بچے گلی میں کھیل کود نہیں سکتے’ ڈر رہتا ہے کہ کہیں کوئی بڑا جانی نقصان نہ ہو جائے’ علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس گٹر کا ڈھکن رکھا جائے تاکہ علاقہ مکین سکون کا سانس لے سکیں’ گٹر کا ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے گندہ پانی گلی میں جمع ہو جاتا ہے جہاں سے گزرنا محال ہو جاتا ہے’ گندے پانی پر مچھر ڈیرہ جما لیتے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین مختلف بیماریوں میں مبتلا رہنا شروع ہو چکے ہیں’ نمازی باجماعت نماز کیلئے مسجد نہیں جا سکتے اور طلبہ و طالبات کا اس گلی سے گزر کر اپنے تعلیمی اداروں تک پہنچنا مشکل ہو گیا ہے’ ارباب اختیار پہلی فرصت میں اس گٹر کو کور کریں اور علاقے کے لوگوں کو مشکل سے نکالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں