”گلوبل صمود فلوٹیلا” غزہ کے مظلوموں کیلئے امید کا سفر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری، چوہدری ضمیر گجر صدرپنجاب شمالی، قاضی عبدالصبور ہاشمی جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی، محمد رفیق لودھی، سید نعیم بخاری ایڈووکیٹ، میاں راشد حفیظ ودیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرا ئیلی جارحیت وبربریت وظلم کے خلاف “گلوبل صمود فلوٹیلا” غزہ کے مظلوموں کے لیے امید کا سفرہے۔عالمی برادری اور ادارے اسکے تحفظ کیلئے اقدامات یقینی بنائیں۔ اسرائیل نے سفاکیت کی جوانتہا کررکھی ہے اس کے خلاف عالم اسلام وعالمی قوتوں کو فیصلہ کن کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔عالمی صمود فلوٹیلا کے غزہ کی جانب روانہ ہونے کا اعلان خوش آئند ہے: 70 کشتیاں جو بارسلونا اور جینوا سے نکل کر تیونس کے راستے جا رہی ہیں، دنیا بھر کے انسان دوست سماجی کارکنان اور رہنماں کو ساتھ لے کر چل رہی ہیں، جن میں اکثریت غیر مسلم بھی شامل ہے اور نیلسن منڈیلا کے پوتے اور پاکستان سے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت انسانیت کی خدمت وبھلائی کا جذبہ رکھنے والے افراد شریک ہیں؛ یہ جرات مندانہ امدادی مشن مظلوم فلسطینیوں کے لیے عملی ہمدردی کی روشن مثال ہے، اگرچہ امداد ناکافی ہو سکتی ہے مگر ایک بہادرانہ آغاز ضرور ہے، اور انہیں منزل تک پہنچنے سے روکنا یا گرفتار کرنا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہوگا؛ اس لمحے پوری انسانیت اور امت مسلمہ پر لازم ہے کہ وہ آواز اٹھائے، حمایت کرے اور انصاف کے لیے متحد ہو، کیونکہ اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی بے عملی کے باوجود مظلومین کی مدد ہمارا اخلاقی فرض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں