لاہور (شوبز نیوز) گلوکار ملکو اور انیایا علی کا ڈیوٹ گانا ڈھولیا ریلیز کر دیا گیا ۔گانے کی ویڈیو عابد ملک نے ڈائریکٹ کی ہے ۔گانے کی شاعری ملکو نے لکھی ہے جبکہ موسیقی رضوان اختر نے ترتیب دی ہے۔ملکو نے ہمیشہ نئی گلوکار آئیں متعارف کروائیں ۔ملکو پاکستانی پنجابی اور سرائیکی لوک و پاپ موسیقی کے مقبول گلوکار ہیں، جو اپنے انرجیٹک انداز اور دیہی ثقافت سے جڑے گانوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ان کا انداز لوک روایت اور جدید موسیقی کا امتزاج پیش کرتا ہے




