19

گل پلازہ آتشزدگی پر قوم غم میں مبتلا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران منٹگمری بازار رجسٹرڈ کے صدر اور سپریم انجمن تاجران سٹی کے وائس چیئرمین حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ کراچی کے بڑے کاروباری مرکز میں آتشزدگی کے واقعہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ساری قوم غم میں مبتلا ہے اس سانحے کے بعد نہ صرف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو و واضح پالیسی مرتب کرنا ہو گی بلکہ تاجر تنظیمیں بھی اپنا فعال کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحے پر صرف کراچی کے تاجر ہی نہیں بلکہ سارے ملک کے تاجر اور عوام صدمے سے دو چار ہیں، سندھ حکومت کو اس کڑے وقت میں متاثرہ تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ حکومتی پالیسی سے ہٹ کر متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں