گوجرہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں وزیراعلیٰ پنجاب ہاکی فیسٹیول کا افتتاح

گوجرہ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل محمد نعیم سندھو نے گوجرہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں وزیر اعلی پنجاب ہاکی فیسٹیول کا شاندار افتتاح کر دیا۔ اس تاریخی ایونٹ کا انعقاد اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کامران اشرف اور چیف آفیسر ضلع کونسل مہر انور بیگ سیال کی زیر نگرانی کیا جا رہا ہے، جو 25فروری 2025 تک جاری رہے گا۔یہ شاندار ہاکی فیسٹیول ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی گوجرہ اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں نیشنل ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں سمیت ملک بھر سے 100 سے زائد ہاکی پلیئرز بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ تمام کھلاڑیوں کو نیشنل اور علاقائی سطح پر چھ مختلف ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ مقابلے کو مزید دلچسپ اور سنسنی خیز بنایا جا سکے۔ 25 فروری 2025 کو فائنل میچ کھیلا جائے گا، جس میں شائقین کو ایک یادگار اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ اس تاریخی موقع پر پاکستان کی مشہور گلوکارہ”حمیرا ارشد” اپنی آواز کا جادو جگائیں گی اور محفل کو چار چاند لگا دیں گے۔فائنل کی مہمان خصوصی کمشنر فیصل آباد مریم خان ہونگی انعامات کی بارش: پہلا انعام: 5,00,000 روپے بمعہ ٹرافی دوسرا انعام: 3,00,000 روپے بمعہ ٹرافی شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کو ایک ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ بہترین کھلاڑی کیلئے 50,000 روپے کا انعام۔ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر کو 20,000 روپے دیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں