53

گوجرہ میں تجاوزات کی بھر مار ، پیدل چلنا بھی دشوار

گوجرہ(نامہ نگار)مقامی انتظامیہ گوجرہ میں تجاوزات کے انسداد میں کامیاب نہیں ہو سکی۔شہر کی سڑکیں، بازار اور فٹ پاتھ تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کی زد میں آ گئے۔ شہر کی تمام سڑکوں، بازاروں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ گروپوں نے دوکانیں سجا رکھی ہیں جبکہ اہم بازاروں، گلیوں اور محلوں میں موٹر سائیکل رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے سٹینڈ قائم کردیئے گئے ہیں رہی سہی کسر ریڑھی چھابڑی وفروٹ فروشوں نے پوری کردی ہے جو شہر میں آمدورفت کے مسائل پیدا کررہے ہیں۔ خریداری کے لیے شہر آنے والوں اور راہگیروں کا بازاروں میں گزرنا دشوار تر ہو کر رہ گیا ہے قبضہ گروپوں اور تجاوزات کنندگان نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ شہر میں قبضہ گروپ اور تجاوزات مافیا بے لگام ہو گیا ہے۔ شہریوں نے اس صورتحال پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد نعیم سندھو ودیگر متعلقہ اعلیٰ حکام کی توجہ اس اہم معاملہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں