گوجرہ (نامہ نگار)گوجرہ میں تجاوزات نے دوبارہ سر اٹھالیا۔جگہ جگہ تجاوزات شہریوں کیلئے درد سر بن گئی۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔کھلی چھٹی مل گئی ۔انتظامیہ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے عملی طور پر دکھائی نہیں دے رہی ہے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق شیرکے مختلف بازاروں میں دکانداران نے تجاوزات قائم کر کے شہر میں خریداری کیلئے آنیوالے مردوخواتین کیلئے مشکلات پید اکر رکھی ہیں ۔ علم میں ہو نے کے باوجود انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے اور تجاوزات کنندگان کوکھلی چھٹی ملی ہو ئی ہے۔قبل ازیں انتظامیہ کی جانب سے گرینڈ تجاوزات آپریشن شروع کیاگیا تھا جس سے بہتری نظر آرہی تھی ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ،اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سے فوری طور پر اصلاح واحوال کا مطالبہ کیاہے۔




