گوجرہ میں چوروں کا راج،شہری عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چوروں نے مختلف وارداتوں میںگھر وںمیں داخل ہو کرصفایا کردیا۔کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ محلہ نشاط آباد کی طاہرہ بی بی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیرون شہر گئی ہوئی تھی کہ انکی غیر موجودگی میں نامعلوم چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان۔چک نمبر358ج ب کی آسیہ شوکت کے گھر سے 10 لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات ودیگر قیمتی سامان ، چک نمبر296ج ب کی رخشندہ اقبال کے گھر میں نامعلوم چور عدم موجود گی میں داخل ہو ئے اور تلاشی لیتے ہو ئے ساڑھے پانچ لاکھ روپے مالیتی مختلف سامان۔ چک نمبر304ج ب کے محمد لطیف کے گھر سے 35ہزارروپے مالیتی موبائل فون ۔چک نمبر 160گ ب کے منور حسین کے گھر کے باہر سے 1لاکھ30ہزارروپے مالیتی بکرا ور بکری ۔ چک نمبر90ج ب کے محمد زاہدفاروق کی حویلی سے بکرے اور بکریاں کل مالیت 1لاکھ 50 ہزار روپے ،چک نمبر360ج ب کیی غلام سکینہ کے گھر سے موٹر سائیکل ،چور ی کر لیے۔ اور کامیا ب وارداتوں کے بعد فرار ہو گئے وارداتوں کی اطلاع سٹی وصدر پولیس گوجرہ کو دیدی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں