گوجرہ میں چوری،ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں،عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ ( نامہ نگار )چورو ں نے مختلف وارداتو ں میں شہریو ں کو مال و زر سے محرو م کردیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ امامیہ کا لونی کا منظور حسین گھر میں مو جود نہ تھے رات کے اوقات میں نامعلو م چور دیواریں پھلا نگ کر اندر دا خل ہو گئے اور گھر سے تین لا کھ روپے نقدی اور لا کھو ں روپے کا گھریلو سا ما ن چوری کرلیا اور فرار ہوگئے علا وہ ازیں چک نمبر 371 ج ب کے محمد اشرف نے اپنے گھر کے باہر بکریا ں باندھ رکھی تھیں کہ نا معلو م کار سوار چور آ گئے اور تین قیمتی بکریا ں کار میں ڈا ل کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلو م چور چک نمبر 163 گ ب کے جمیل عزیز کا قیمتی بکرا چوری کرکے فرار ہو گئے چمنی پیرکے سجاد امجد نے ڈجکوٹ روڈ کبوترانوالہ قبرستان کے قریب کولڈ سٹورزبنا رکھاہے جس نے الماری میںچار لاکھ روپے کی رقم رکھی ہو ئی تھی کہ نامعلوم چور نے موقع پا کر اس کی الماری سے رقم چوری کر لی وارداتو ں کی اطلا ع سٹی و صدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے ۔ڈاکوئوں نے راہ گیر سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی وموبائل چھین لیا۔
معلوم ہواہے کہ چک نمبر364ج ب کانوید اپنی موٹر سائیکل پر سوار چک نمبر353ج ب سے واپس گھر آرہاتھاکہ اس کو مہدی آباد کے قریب ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے 70ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیااور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔تھانہ صدر پولیس گوجرہ کوواردات کی اطلاع دے دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں