گوجرہ میں چوری و ڈکیتی کی واراتیں نہ تھم سکیں،عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہو گئے۔ چکنمبر289ج ب کامحمدآفاق اپنی ہمشیرہ کو ہسپتال سے لے کر موٹر سائیکل پر سوار گائوں واپس جا رہاتھاکہ ٹوبہ روڈ بائی پاس کے قریب ان کودو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈا کو ئو ں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر ان سے 50ہزارروپے نقدی اور دو عددموبائل مالیتی84ہزارروپے چھین لئے ۔ چک نمبر95ج ب کا امیر حمزہ خان موٹر سائیکل پر سوارچک نمبر91ج ب جا رہاتھا کہ اس کوتین نامعلوم ڈاکوئوں نے روک کر گن پوائنٹ پر 22 ہزارروپے نقدی اور 30 ہزارروپے مالیتی موبائل چھین لیااور فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔چک نمبر297ج ب کی ارمینہ بی بی ملتان گئی ہو ئی تھی کہ اس کی عدم موجود گی میںاس کے گھر کی دیوارپھلانگ کر چور اندر داخل ہوااور جس نے 40ہزارروپے نقد ی ،ایک عددواٹر پمپ اور کریانہ سامان وغیرہ چوری کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں