گوجرہ میں چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ(نامہ نگار)چورو ں نے متعدد واردا تو ں میں شہریو ں کو مال و زر سے محرو م کردیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 352 ج ب کا محمد امین اپنی موٹر سا ئیکل پر مہدی شاہ بازار میں فارمیسی سے میڈیسن لینے آ یا موٹر سا ئیکل باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیا واپسی پر موٹر سا ئیکل غا ئب پا ئی جو نامعلو م چور چوری کرکے فرار ہو گئے ، احمد پا رک کی بیوہ خا تو ن صا ئمہ اکبر گھر میں مو جود نہیں تھی کہ نا معلو م چور دیواریں پھلا نگ کر اندر دا خل ہو گئے اور گھر سے طلا ئی زیورات ،،، گندم سمیت لا کھو ں روپے کا گھریلو سا ما ن چوری کرلیا اور فرار ہو گئے ، نا معلو م چورو ں نے محلہ طفیل کا لونی کے وزیر علی کے زیر تعمیر مکا ن سے واٹر پمپ چوری کرلیا ، چک نمبر 437 ج ب کے سہیل عارف کے رقبہ سے ٹیوب ویل پر نصب سولر سسٹم چوری کرلیا ، چک نمبر 435 ج ب کے محمد عمر کے رقبہ سے چارہ خاٹنے وا لی مشین چوری کرلی ، چک نمبر 337 ج ب کے محمد اویس کے رقبہ ست ٹیوب کی ہزارو ں روپے مالیتی تار چوری کرلی اور کا میا ب وارداتو ں کے بعد فرار ہو گئے وارداتو ں کی اطلاع سٹی ، صدر و نوا ں لاہور پولیس کو دے دی گئی ہے پولیس مصروف کا رروائی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں