9

گوجرہ میں ڈاکوؤں کا راج برقرار،عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوںنے تین مختلف وارداتوں میںراہ گیر وںسے مال وزر چھین لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر438ج ب کا محمد خالدمقامی بنک کی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کر واپس گائوں جا رہاتھاکہ چک نمبر431ج ب کے قریب اس کودو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے 80ہزار روپے نقدی چھین لئے۔ گلشن اقبال کالونی گوجرہ کامحمد عمران اپنے موٹر سائیکل پرسوار گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں اس کودو نامعلوم موٹر سائیکل سوارڈاکوئوں نے روک کر اسلحہ کے زور پرسات ہزارروپے نقدی،قیمتی موبائل اور موٹر سائیکل چھین لیا۔ چک نمبر157گ ب کا محمد حسنین اور سیف اللہ موٹر سائیکل پر سوارشہر سے گائوںواپس جا رہے تھے کہ راستہ میں ان کو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ان سے 15 ہزارروپے نقدی ودو عددقیمتی موبائل چھین لئے۔ڈاکو کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں