گوجرہ میں ڈاکوئوں کا راج، شہری خوفزدہ

گوجرہ(نامہ نگار) ڈاکوئوں نے مختلف وارداتوں میں تین افرادکو گن پوائنٹ پر مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر96ج ب کا محمد اسلم اپنی موٹر سائیکل پر سوارچک نمبر91ج ب سے اڈادواکھڑی کی جانب بیکری کا سامان سپلائی دینے کی غرض سے جا رہاتھا کہ جس کو موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے70ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل وغیرہ چھین لیا۔علاوہ ازیں چک نمبر245گ ب تلونڈی کا شاہد علی مونگی بنگلہ سے اپنے گھر جا رہاتھاکہ ۔گائوں کے قریب تین مسلح ڈاکوئوں نے اس کو روک لیااور گن پوائنٹ پر اس سے ہزاروں روپے نقدی وسامان چھین لیا۔جبکہ چک نمبر434ج ب کا احمد رضا موٹر سائیکل پر سوار چک نمبر246گ ب جا رہاتھاکہ جس کو راستہ میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر ہزاروں روپے وغیرہ چھین لئے اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں