گوجرہ میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری خوفزدہ

گوجرہ( نامہ نگار) ڈاکوئوںنے مزید وارداتوں میںراہ گیروں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر70ج ب کا انس معروف واٹرکمپنی میں بطور سیل میں ہے جو چک نمبر 344ج ب سے پانی سپلائی کی رقم لے کر واپس آرہاتھاکہ موٹر وے لنک روڈ کے قریب اس کودو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے ایک لاکھ روپے نقدی وقیمتی موبائل،چک نمبر351ج ب کاشاہد اپنی موٹر سائیکل نمبر 1728پر سوار ہو کر اپنے ڈیرہ پر جا تے ہو ئے راستہ میںدو نامعلوم ڈاکوئوں نے روک کرموٹر سائیکل اور ہزاروں روپے نقدی،چک نمبر360ج ب کے محمد سلیم کوگندم لینے کیلئے موٹر سائیکل پر جاتے ہو ئے ڈاکوئوں نے روک لیااوراس سے موٹر سائیکل ،قیمتی موبائل اور75ہزارروپے سے زائد کی نقدی،چک نمبر244گ ب کے محمد اشتیاق منڈی جا رہاتھاکہ گائوں کے قریب ہی ناکے لگائے دو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے 10ہزارروپے سے زائد کی نقدی وقیمتی موبائل،دیگر راہ گیروںمحمد افضل سے13ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل اور چک نمبر243گ ب کے لیاقت علی سے14ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لئے۔اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر ونواں لاہور پولیس کو آگاہ کر دیاگیاتاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں