گوجرہ پولیس کا منشیات فروشو ں کیخلاف آپریشن

گوجرہ (نامہ نگار) گوجرہ سرکل میں منشیات فروشو ں کے خلاف اپریشن جاری مزید شراب فروش قا بو کر لئے گئے۔ معلو م ہوا ہے کہ سٹی پو لیس گوجرہ کو اطلا ع ملی کہ شہر کے مختلف علا قو ں میں بڑے دن اور نئے سا ل کی آ مد پر شراب پینے کیلئے فروخت ہورہی ہے جس پر پو لیس نے چھاپے مار کر کرسچن کا لونی کے شاہد کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 50 لیٹر شراب، صدیق پارک کے وارث علی کے قبضہ سے 60 لیٹر شراب، چرا غ کا لونی کے اقبال کو قا بو کرکے اسکے قبضہ سے 60 لیٹر شرا ب، کرسچن کا لونی کے سا حل سے 25 لیٹر شرا ب اور پینسرہ روڈ کے احسا ن باری کو رنگے ہا تھو ں پکڑ کر اسکے قبضہ سے 60 لیٹر شرا ب برآ مد کرلی اور الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آ غاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں