گوجرہ کا ریلوے پھاٹک بے ہنگم ٹریفک کے باعث شہریوں کیلئے عذاب بن گیا

گوجرہ(نامہ نگار)چوک ریلوے پھاٹک بے ہنگم ٹریفک کے باعث شہریوں کیلئے عذاب بن گیا،کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنے لگی،گاڑیوں کی لمبی قطاروں سے شہری اذیت میں مبتلا رہنے لگے، عوا می حلقوں نے اعلی حکام سے پھاٹک کو کشادہ کر نے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق گوجرہ کا واحد ریلوے پھاٹک جو جنرل بس اسٹینڈ اور چوراہو ں کے سا تھ منسلک ہے ریلو ے پھاٹک سے انڈر پاس روڈ ، ٹو بہ روڈ ، سمندری روڈ ، مونگی روڈ ، کھدر والہ روڈ ، ڈجکو ٹ روڈ سمیت شہر آ نے اور جا نے وا لی ٹریفک گزرتی ہے تما م چوراہو ں کی ٹریفک ریلوے پھاٹک سے گزر کر فیصل آ باد ، جھنگ روڈ اور موٹر وے کی طرف جا تی ہے ریلوے پھاٹک سنگل ہو نے کے باعث اکثر اوقات ریلوے پھاٹک میں ٹریفک جام رہتی ہے اورکئی کئی گھنٹے شہری ریلو ے پھاٹک کے دونو ں اطراف میں بے ہنگم ٹریفک کے مسائل کا شکارہو کر رہ جا تے ہیں سکولز کے صبح اور چھٹی کے اوقات میں طلبہ و طالبات کے رکشے ، موٹر سا ئیکلیں اور دیگر گاڑیا ں ریلوے پھاٹک میں پھنس جا تی ہیں اور کئی گھنٹے پھنس جا نے کے باعث شہری شدید مشکلا ت کا شکار ہو جا تے ہیںگوجرہ کی آ بادی میںاضافہ ہوتا گیا مگر ستر سا ل سے ریلوے پھاٹک کو کشادہ نہ کیا گیا ہے عوا می حلقوں نے وزیر اعظم پا کستا ن اور ریلوے کے وزیر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ریلوے پھا ٹک کو کشا دہ کیا جا ئے تا کہ شہریو ں کی مشکلا ت میں کمی واقع ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں