گھروں میں گھس کر خواتین پر تشدد کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ

گوجرہ(نامہ نگار)تین مختلف واقعات میںگھر وں میں گھس کر تین خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے افرادمقدمات کی زدمیں آگئے ۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر298ج ب کی یاسمین اختر زوجہ ساجد محموداپنے گھر میں موجود تھی کہ شاہد محمودوغیرہ زبردستی اس کے گھر میں گھس گئے اور اس کو تشدد کا نشانہ بناڈالاشورواویلہ سن کر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے اس کی جان چھڑائی۔دوسرے واقعہ میں غوثیہ پارک کی سیماں بی بی کو ہارون وغیرہ نے تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا شوروایلہ پر اہل محلہ موقع پر جمع ہو گئے جنہیں دیکھ کر ملزمان فرارہو گئے۔جبکہ چک نمبر424ج ب کی عائشہ بی بی بیوہ سردارکے گھر میںشاہ نوازاورمشتاق مسیح زبردستی داخل ہو ئے اور اس کو تشددکر کے شدید زخمی کر دیاشورشرابہ سن کر اہل دیہہ موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان سے اس کی جان بخشی کرائی اورملزمان فرارہوگئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی وصدر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں