گھریلو جھگڑا،خاوند نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی،زخمی نوجوان چل بسا

ٹھیکری والا(نامہ نگار)نواحی گائوں 272 ر ب مزارا ڈنگراں میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل ہونے والے نوجوان نے اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیااور بعد میں خودکشی کرلی۔پولیس رپورٹ کے مطابق 40سالہ ساجد ولد یوسف کا اپنی بیوی رضیہ بی بی کے ساتھ جھگڑا ہوا اور بات بگڑ گئی جس پر مشتعل ہو کر ساجد نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے موت کی نیند سلادیا اور اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔ ٹھیکری والا پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کردیں ۔ گائوں میںخوف کی فضا’پولیس مصروف تفتیش ہے۔دریں ثناء ۔ڈجکوٹ(نامہ نگار) پرانی دشمنی کی رنجش پر مخالفین کی گولیوں کا نشانہ بننے والا نوجوان بلال ملک ہسپتال میں دم توڑ گیا ، واقعہ کے مطابق گزشتہ روز چک نمبر 276رب کا رہائشی محمد سرفراز اپنے بھائیوں ملک بلال اور ملک نوازکے ہمراہ مقدمہ کی پیروی کے لئے بائیک پر ضلع کچہری جاریے تھے راستہ میں کاہنہ پل چک نمبر 272ر،ب پٹرول پمپ پر بائیک میں پٹرول ڈلوانے کے لئے رکے تو ملزمان عاقب اور رفاقت موقع پر آگئے اور مقدمہ کی پیروی سے روکنے کے لیے للکارے مارے اور فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ملک بلال شدید زخمی ہوگیا جس کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا جہاں ایک روز موت و حیات کی کیفیت میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا پولیس نے 324/109کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا جس میں اب قتل کی دفعات شامل کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں