جڑانوالہ(نامہ نگار) شوہر نے مبینہ تشدد کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتولہ 4بچوں کی ماں تھی’تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ صوفی دی کوٹھی کے رہائشی شہباز نے گھریلو تنازعہ پر مبینہ طور پر تشدد کرکے اپنی بیوی ندا کو قتل کر دیا’ مقتولہ ندا کی 13سال قبل شادی ہوئی تھی اسکے بطن سے 4بچے پیدا ہوئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں میاں بیوی کے مابین گھریلو جھگڑا رہتا تھا، اسی رنجش پر شہباز نے اپنی بیوی ندا کو مبینہ تشدد کرکے قتل کیا ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالہ کر دیا ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے قاتل خاوند کو حراست میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




