گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کر لی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو ومعاشی حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ باہلک کے علاقہ بٹہ ڈھک صلاح کے رہائشی 24سالہ عبدالحکیم کا گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو اس نے کمرے میں جا کر سینے میں گولی مار لی’ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں