گھریلو حالات سے دل برداشتہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دل برداشتہ شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ روڈ کی رہائشی 40سالہ کنیز بی بی زوجہ خرم کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے حالات سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ حالت غیر ہونے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں