19

گھریلو حالات کے ستائے 17سالہ نوجوان کی خود کشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے تنگ آ کر 17سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ روشن والہ کے علاقہ 243 رب کے رہائشی 17سالہ حیدر علی ولد غلام علی کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے لٹک گیا، جب کافی دیر تک کمرہ سے باہر نہ آیا تو اہل خانہ نے دیکھا تو اسکی نعش پنکھے سے لٹک رہی تھی، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں