گیس اور پٹرول کی غیر قانونی فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس عمر عباس میلہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں پٹرول اور گیس کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف مقامات پر گیس اور آئل شاپس کی انسپیکشن کی۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والی ایک دکان کو سیل کر دیا گیا، جبکہ ایک آئل شاپ کو سیل کرکے مقدمہ سپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پرائس کنٹرول ڈیوٹی کے دوران متعدد کاروباری مراکز اور دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور گراں فروشی میں ملوث دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔محمود حسین گل نے کہا کہ آئل و گیس کے غیر قانونی کاروبار اور گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون بلا امتیاز جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں