گیس ریفلنگ کرنیوالے قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)گیس سلنڈروں میں ری فلنگ کر نیوالے تین افراد مقدمات کی زد میں آ گئے۔معلوم ہواہے کہ انسٹریکٹرسول ڈیفنس شکیب انوار کو اطلاع ملی کہ چک نمبر430ج ب ادا پل پر محمد شعیب ،مشتاق اورمحمد عثمان اپنی اپنی دکانوں میں گیس سلنڈروں کی سرعام ری فلنگ کر نے میں مصروف ہیں جس پر انہوں نے چھاپے مار کر انہیں رنگے ہاتھوں ری فلنگ کرتے ہو ئے قابو کر لیااور ان کے قبضہ سے آلات ری فلنگ اور سلنڈر وغیرہ برآمد کر کے تحریری طور پر تھانہ صدر پولیس کو آگاہ کیا جنہوں نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں