گیس لیکج کے باعث3گھروں میں آگ لگنے سے خاتون سمیت 4افراد جھلس گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گیس لیکج کے باعث3گھروں میں آگ لگنے سے خاتون سمیت 4افراد بری طرح جھلس گئے جبکہ بھاری مالیت کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو 1122 فائر فائٹنگ عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تحصیل شاہکوٹ چک نمبر 34 میں شفیق ولد عبدالعزیز کے گھر گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی لپیٹ میں آ کر 65سالہ شفیق ولد عبدالعزیز’ 33 سالہ عنبرین زوجہ نوید اور 12سالہ حسنین ارشد ولد محمد ارشد بری طرح جھلس گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔ تاہم جھمرہ روڈ پر محلہ رحمان شریف گلی نمبر2 میں گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے پورے کمرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اہل خانہ نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ علاوہ ازیں سرگودھا روڈ مہندی محلہ عباس پارک میں عامر رضا کے گھر آگ لگنے سے اس کا 14 سالہ بیٹا عبدالودود آگ کی زد میں آ کر بری طرح جھلس گیا۔ تاہم اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ تاہم اس دوران لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان’ فرنیچر وغیرہ جل کر راکھ ہو چکا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں