گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) معروف مذہبی و سماجی رہنما علامہ منور سجاد عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ مہنگائی سے پہلے ہی پریشان حال عوام مزید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں، عام آدمی کے لیے اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی دینا بھی مشکل ہوچکا ہے۔حکومت کا یہ اقدام عوام کے ساتھ ظلم اور معاشی دہشت گردی کے مترادف ہے۔ اگر یہی حالات رہے تو متوسط اور غریب طبقہ شدید بحران کا شکار ہو جائے گا، جس کے نتیجے میں معاشرے میں بے چینی، بدامنی اور جرائم میں اضافہ ہو رہا ہیعلامہ منور سجاد عثمانی نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ فی الفور گیس اور بجلی کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقہ سکھ کا سانس لے سکے۔ عوام پہلے ہی بے روزگاری، اشیا خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں اور دیگر معاشی مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں، ایسے میں یوٹیلیٹی بلز میں ہوشربا اضافہ سراسر زیادتی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ عوام دوست پالیسیاں اپنائے اور بجائے قیمتیں بڑھانے کے، کرپشن اور غیر ضروری اخراجات پر قابو پائے تاکہ معیشت کو درست سمت پر لایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں