گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

کوہاٹ (نامہ نگار) او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہیاو جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق ذخیرے سے یومیہ تقریباً 2کروڑ 65لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ دریافت خیبر پختونخوا کے تھل بلاک میں بلیٹنگ-1 ایکسپلورٹری کنویں سے ہوئی۔اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں بھی کوہاٹ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا گیا تھا ۔دوسری طرف حال ہی میں خیر پور میں بھی گیس کا ذخیرہ دریافت کیا گیا تھا ۔ اس ضمن میں ترجمان او جی ڈی سی ایل کاکہناہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع سہتو-1 کنویں سے گیس کی اہم دریافت ہوئی ہے۔کنویں سے یومیہ 17.2 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں