81

ہر آفت میں فوج کا کردار امیداور حوصلے کی علامت رہا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر ناظر حسین نے کہا کہ افواج پاکستان نے مکار مودی کی بزدل فوج کو ایسا اعصاب شکن جواب دیا ہے جو اسکی آنے والی دس نسلیں بھی یاد رکھے گی ہم اپنی پاک فوج کے سپاہیوں کی سرحد پر قربا نیوں کی بدولت چین کی نیند سوتے ہیں۔ انکی قربانیاں اور جذبہ ہی ہماری آزادی کی ضمانت ہیں۔ جو قوم اپنے محافظوں سے محبت کرتی ہے اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ ہم اپنے فوجی بھائیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ان کے لیے دعا گو ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے بلکہ قدرتی آفات میں بھی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔ ہر آفت میں فوج کا کردار امید اور حوصلے کی علامت رہا ہے۔ موقع کوئی بھی ہو فوج تازہ دم ہو کر میدان عمل میں اترتی ہے۔ فوجی وردی میں ملبوس ہر جوان ہمارے لیے فخر کا باعث ہے۔ یہ صرف ہتھیار نہیں، کردار سے بھی دشمن پر برتری رکھتے ہیں۔ دشمن کی ہر چال کا بھر پور جواب دینا پاک فوج کا شیوہ ہے کیونکہ انہیں اپنے رب پر کامل یقین اور اپنی قوم کی دعاؤں کا سہارا حاصل ہے۔ ہمیں اپنی فوج پر پورا اعتماد ہے کیونکہ وہ صرف اللہ سے ڈرتی ہے۔ ان کے دلوں میں شہادت کی آرزو اور زبانوں پر کلمہ طیبہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں