ہسپتالوں میں ویسٹ مینجمنٹ کیلئے309ملین جاری

اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ خزانہ نے ہسپتالوں میں ویسٹ مینجمنٹ اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لیے 309ملین روپے جاری کر دئیے گے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں نئے چلڈرن ہسپتال کے قیام کے لیے 250 ملین روپے مختص کیے گئے جبکہ ٹی ڈی سی پی کو ٹورازم پروموشن کے لیے 25 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔یہ بجٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے ہسپتالوں اور دیگر متعلقہ اداروں کو آن لائن طریقے سے فراہم کیا گیا ہے تاکہ منصوبے بروقت اور شفاف طریقے سے مکمل کیے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں