ہم اپنی اصلاح کرنے تک کامیابی حاصل نہیں کرسکتے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام ٹی ایم اے ہال میں فروغ رواداری امت سیمینار سے چیئرمین تحریک اہل سنت پاکستان پیر فیض رسول حیدر سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث پاکستان،ایس پی لائل پورٹان رحمان قادر، مفتی ضیا مدنی، مفتی محمد یونس رضوی، ڈاکٹر ممتاز حسین، ڈاکٹر افتخار حسین، شیخ سلیم الرحمن، اسلم بھلی، پیر شاہد القادری، سید حیدر ضا شاہ، عاشق حسین رضوی، علامہ سعید الحسن شاہ،شیخ محمد زبیر قادری، میاں محمد رضوان نوید، محمد سہیل عباس نیازی، مفتی لیاقت علی رضوی ودیگرعلما اکرام کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی، چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان پیر فیض رسول حیدر سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث پاکستان ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے فتنہ دور میں ہمیں اپنے آپ کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے اور جب تک ہم اپنی اصلاح نہیں کریں گئے تب تک ہم کامیابی حاصل نہیں کر سکتے،انہوں نے کہاکہ ہم نے ملک و قوم کی بقا وسلامتی اور استحکام کے لئے کام کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں