ہم زلف سے جھگڑا،پولیس آنے پر49سالہ شخص نے زہریلی گولیاں نگل لیں

مریدوالہ (نامہ نگار) لین دین کے تنازع پر 49سالہ شخص کا اپنے ہم زلف اور اس کے بیٹوں کے ساتھ جھگڑا پولیس آنے پر اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ تفصیلات کے مطابق مرید والہ گوجرہ روڈ پر صفدر علی کا اپنے ہم زلف عبدالکریم اور اس کے بیٹوں کے ساتھ لین دین کے تنازع پر جھگڑا ہو گیا جس پر فریقین نے 15پر کال کر کے پولیس بلا لی جسے دیکھ کر صفدر علی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جبکہ موقع پر موجود پولیس افسر کی کوشش کے باوجود مذکورہ نوجوان زہریلی گولیاں نگل گیا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر اسے مرید والہ ہسپتال سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمندری منتقل کیا جہاں سے اسے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے زبردستی زہریلی گولیاں کھلانے اور قتل کرنے کے جرم میں متوفی صفدر علی کے ہم زلف عبدالکریم’ اس کے تین بیٹوں فقیر حسین اور دو خواتین سمیت آٹھ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں