ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مزید اضافہ

لاہور (بیوروچیف) شہر کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، چینی کی قیمت میں مزید 2روپے فی کلوگرام اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں اضافے کے بعد چینی کی قیمت 150روپے سے بڑھ کر 152روپے فی کلو ہوگئی ہے۔پرچون سطح پر چینی 155 روپے سے 157 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے جو کہ عوام کیلئے مزید مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی بدستور غائب ہے اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے اس کی فراہمی کے لیے کوئی مثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں