ہڑتال اور مس کنڈکٹ پر23ڈاکٹرز معطل

کوئٹہ (نامہ نگار) محکمہ صحت بلوچستان نے ہڑتال اور مس کنڈکٹ پر23ڈاکٹروں کو معطل کردیا۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے مس کنڈکٹ’ہڑتال میں حصہ لینے پر25 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت بلوچستان نے 5 ٹرینی ڈاکٹروں کی پوسٹ گریجویٹ تربیتی رجسٹریشن بھی معطل کردی ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے یہ اقدامات صوبے بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولیات متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں