ہیلمٹ نہ پہننے پر1لاکھ20ہزار موٹر سائیکل سواروں کے چالان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، ٹریفک پولیس نے رواں سال 01لاکھ 20ہزار سے زائد ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کے تمام سرکلز اور سیکٹرز میں کارروائیاں جاری ہیں شہریوں سے بھی سی ٹی او نے استدعا کی ہے کہ وہ اپنے تحفظ کے لیے ہیلمٹ ضرور پہنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں