32

یوریا کھاد سے بھری ٹرالی قبضہ میں لے لی گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرعدنان ارشاد کسانوں اور کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی کے حوالے سے متحرک ہیں۔اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرکے یوریا کھاد ذخیرہ کرنیکی کوشش ناکام بنا دی۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ڈاکٹر رضوان اشرف سندھو نے اطلاع ملنے پر محکمہ زراعت کے افسران کے ہمراہ جھنگ گوجرہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے یوریا بیگز سے بھری ہوئی ٹرالی قبضے میں لے لی۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ڈاکٹر رضوان اشرف سندھو نے ٹرالی سے یوریا کھاد کے 150 بیگز سرکاری تحویل میں لے لیے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ یوریا بیگز کو عام مارکیٹ میں مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کیا جائے گا۔ کسی کو اشیا ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں