یوم آزادی ہمارے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے،اے سی جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ سپورٹس کمپلیکس میں جشن آزادی معرکہ حق کھیلوں کے سنگ کا انعقاد کیا گیا،تفصیلات کے مطابق سپورٹس کمپلیکس جڑانوالہ میں انٹر کلب تائیکونڈو چیمپین شپ کا انعقاد کیا گیا جسکی میزبانی کے فرائض تحصیل سپورٹس آفیسر ملک تصور حسین نے ادا کئے، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ نے بھی شرکت کی اس موقع پر گرلز اینڈ بوائز نے تائیکوا نڈ و مارشل آرٹس میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس کے علاوہ ٹیبل ٹینس جیسی اولمپکس گیم میں بچوں نے اپنی مہارت کا بھی بہترین مظاہرہ کیا۔مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورئیہ نے 78 ویں جشن آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کا دن ہمارے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے ہمارے بڑوں نے قربانیاں دے کر ملک پاکستان کو حاصل کیا آج بچوں میں ٹیلنٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا انہوں نے تحصیل سپورٹس آفیسر ملک تصور حسین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے حوالے سے چیمپین شپ کروا کر ایک اچھا اقدام کیا ہے جس سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوئی بعد ازاں تحصیل سپورٹس افیسر ملک تصور حسین نے مہمان خصوصی کو یاد گاری شیلڈ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں